ٹون ٹاورز کی جگہ زیر تعمیر بلند ترین عمارت

امریکہ کے شہر نیویارک میں گیارہ ستمبر سال دو ہزار گیارہ یا نائن الیون کے حملوں کی زد میں آنے والے ٹون ٹاورز کی جگہ بننے والی کثیرالمنزلہ عمارت شہر کی بلند ترین عمارت بن گئی ہے۔

ون ورلڈ ٹریڈ سینٹر نامی اس زیر تعمیر عمارت کے لیے پیر کو سٹیل کے جو ستون نصب کیے گئے ہیں جن کی اونچائی 381 میٹر سے کچھ زیادہ ہے اور اس نے ایمپائر سٹیٹ بلڈنگ کو بھی نیچے چھوڑ دیا ہے۔

تعمیراتی کارکن عمارت کی منزلوں میں اضافہ کرتے جارہے ہیں جس کی تعمیر ایک سال سے کم عرصے میں مکمل ہوتی نظر نہیں آتی۔

عمارت کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد امکان ہے کہ اسے امریکہ کی بلند ترین عمارت قرار دیا جائے۔