’محمد آصف پانچ مئی کو رہا ہو رہے ہیں‘

سپاٹ فکسنگ معاملے میں ایک سال قید کی سزا پانے والے محمد آصف کے ایک دوست کا کہنا ہے کہ سابق کرکٹر رواں ماہ پانچ مئی کو جیل سے رہا ہو رہے ہیں۔

محمد آصف کے دوست اور کرکٹ کوچ محمد ہارون نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا ’آصف کی رہائی کی تاریخ پانچ مئی ہے اور جب میں ان سے گزشتہ ماہ ملا تھا تو ان کا حوصلہ بلند تھا۔‘

واضح رہے کہ انتیس سالہ محمد آصف کو لندن کی ایک عدالت نے سپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے پر ایک سال قید کی سزا سنائی تھی لیکن انہیں آدھی سزا کے بعد رہا کیا جا رہا ہے۔