مصر: فوج اقتدار کی منتقلی کے لیے تیار

مصر کی حکمران فوجی کونسل کے نائب سربراہ کا کہنا ہے کہ اس ماہ ہونے والے صدارتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں ہی اگر کوئی امیدوار کامیاب ہو جاتا ہے تو فوج نو منتخب صدر کو اقتدار سونپ سکتی ہے۔

جنرل سمیع عنان نے مصر کے سرکاری ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فوج 24 مئی کو اقتدار کی منتقلی کے امکانات کا جائزہ لے رہی ہے۔

اس سے پہلے فوج نے کہا تھا کہ وہ جون کے اواخر تک ہی اقتدار چھوڑے گی۔

مصر میں صدارتی الیکشن کا پہلا مرحلہ 23 اور 24 مئی کو ہے اور اگر ضرورت ہوئی تو دوسرے مرحلے کا الیکشن جون میں کیا جائے گا۔