سندھ: دھماکوں کے پندرہ واقعات، ایک شخص زخمی

پاکستان کے صوبہ سندھ کے پانچ شہروں میں سرکاری بنکوں کے مختلف اے ٹی ایم میں پندرہ دھماکے ہوئے ہیں۔

بدھ کی علی الصبح حیدرآباد شہر میں چار مقامات پر نیشنل بنک کی شاخوں میں موجود اے ٹی ایم میں دھماکے ہوئے۔

ان دھماکوں کے نتیجے میں ایک راہ گیر زخمی ہوا۔

پولس حکام نے بتایا ہے کہ لگ بھگ اسی وقت مختلف شہروں میں بھی ایک ہی انداز کے دھماکے ہوئے۔

دیگر شہروں میں بھی دھماکے نیشنل بنک کی شاخوں میں ہوئے البتہ کوٹری میں یہ دھماکہ سرکاری سندھ بنک کی شاخ میں ہوا۔

ان شہروں میں نو شہرو فیروز، ٹنڈو محمد خان، دادو، بدین اور کوٹری شامل ہیں۔