سیاچین پر بھارتی موقف میں شدت آئی ہے: کیانی

پاکستان کی فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا ہے کہ گزشتہ چند برسوں میں سیاچین کے مسئلہ پر بھارت کے موقف میں شدت آئی ہے۔

سیاچین کے گیاری سیکٹر میں اخبار نویسوں سے بات کرتے ہوئے جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا کہ دونوں ملکوں کو اس مسئلہ کا حل تلاش کرنا چاہیے۔

گیاری سیکٹر میں گزشتہ ماہ ایولانچ آنے سے ایک سو تیس پاکستانی فوجی کئی سو فٹ برف سے دب کر ہلاک ہو گئے تھے۔

اس سیکٹر میں برف میں دبے فوجیوں کی تلاش میں کھدائی کی جاری ہے لیکن ابھی تک کوئی کامیاب حاصل نہیں ہوئی ہے۔

جنرل کیانی نے کہا کہ پہلے بھارت اس علاقے میں لائن آف کنٹرول کی توثیق کرنے کا مطالبہ کر رہا تھا لیکن اب لائن آف کنٹرول کے دوبارہ تعین کرنے کی بات کر رہا ہے۔