گلگت جانے والی بس کو حادثہ

پاکستان کے صوبے پنجاب کے شہر راولپنڈی سے گلگت جانے والی بس کو حادثہ پیش آیا ہے جس میں متعدد افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔

سرکاری ٹی وی پی ٹی وی کے مطابق بس راولپنڈی سے گلگت جا رہی تھی کہ کوہستان کوز کمیلہ کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی۔

زخمیوں کو ہستپالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔