شام: انتخابات سے پہلے پرتشدد واقعات

شام میں پارلیمانی انتخابات سے ایک دن قبل مشرقی شہر دیر الزور میں باغی جنگجووں اور سرکاری فوج کے درمیان شدید جھڑپوں کی اطلاعات ہیں۔

شام میں حزب اختلاف نے پارلیمانی انتخابات کو دھوکہ قرار دے کر ان کا بائیکاٹ کر رکھا ہے۔

دارالحکومت دمشق سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب کو تشدد کے واقعات میں تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

پیر کو ایک کروڑ چالیس لاکھ شامی شہری پارلیمانی انتخابات میں حصہ لیں گے۔

حزب اختلاف کی جماعتوں نے شہریوں سے انتخابات کا بائیکام کرنے کی اپیل کی ہوئی ہے۔