شمالی وزیرستان: نو سکیورٹی اہلکار ہلاک

پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان ایجنسی کے صدر مقام میرانشاہ میں شدت پسندوں کے حملے میں نو سکیورٹی اہلکار ہلاک اور دس زخمی ہو گئے ہیں۔

پاکستان کے سرکاری ٹیلی ویژن نے فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ میرانشاہ میں شدت پسندوں کے حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں کئی شدت پسند ہلاک اور بیس کے قریب زخمی ہو گئے ہیں۔

مقامی لوگوں کے مطابق علاقے میں سکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے خلاف ہیلی کاپٹروں سے کارروئی کی ہے۔

میرانشاہ سمیت دیگر قریبی علاقوں میں کرفیو نافذ ہے۔