پاکستان کو شدت پسندی پر قابو پانا ہوگا

امریکی وزیرِ خارجہ ہلیری کلنٹن نے کہا ہے کہ پاکستان کو یقینی بنانا ہوگا کہ اس کی سرزمین دہشتگرد حملوں کے لیے استعمال نہ ہو۔

منگل کو نئی دلّی میں بھارتی وزیرِ خارجہ ایس ایم کرشنا سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو شدت پسندی پر قابو پانے کے لیے مزید اقدامات کرنا ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ہم چاہتے ہیں کہ پاکستانی حکومت مزید کارروائی کرے۔ اس یہ یقینی بنانا چاہیے کہ اس کی سرزمین پاکستان میں یا اس سے باہر دہشتگرد حملوں کے لیے استعمال نہ ہو‘۔