صدر اوباما ہم جنس شادیوں کے حق میں

امریکی صدر براک اوباما وہ پہلے صدر بن گیِ ہیں جنہوں نے ہم جنس شادی کے حق میں بیان دیا ہے۔

امریکی ٹی وی اے بی سی کو انٹرویو میں صدر اوباما کا کہنا تھا کہ وہ سوچتے ہیں کہ ہم جنس پرست مردوں اور خواتین کو شادی کرنے کا حق ہونا چاہیے۔

حال ہی میں نائب صدر جو بائڈن نے بھی ہم جنس پرستی کے شادی کے لیے اپنی حمایت ظاہر کی تھی۔

صدر اوباما کی اس بیان سے ایک دن پہلے ہی امریکہ کی نارتھ كیرولنا ریاست نے اس آئینی ترمیم کو منظوری دی ہے جس میں ہم جنس پرستوں کے شادی کرنے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

صدر براک اوباما پر دباؤ تھا کہ وہ اس مسئلے پر اپنی رائے ظاہر کریں۔

دو ہزار دس میں امریکی صدر براک اوباما نے اس معاملے پر اپنی رائے دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اس پر رائے مرتب کر رہے ہیں۔

ان کے اس بیان پر ہم جنس پرستوں کے حقوق کے حامیوں میں کافی اضطراب پیدا ہوا تھا۔

امریکہ کی اکتیس ریاستوں میں ہم جنس شادیوں کے خلاف آئینی ترامیم کی گئی ہیں۔