بیلسٹک میزائل حتف تین کا کامیاب تجربہ

پاکستان نے جوہری ہتھیار لیجانے کی صلاحیت کے حامل اور کم فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل حتف تین کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

پاکستانی فوج کے شبعہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق حتف تین’غزنوی‘ میزائل دو سو نوے کلومیٹر تک مار کر سکتا ہے۔

بیان کے مطابق میزائل تجربہ فوج کے سٹریٹیجک فورس کمانڈ کی سالانہ مشقوں کا حصہ تھا۔

تجربے کا مقصد سٹریٹیجک میزائل نظام کی آپریشنل تیاری کا جائزہ لینا تھا۔

اس سے پہلے گزشتہ ماہ پچیس اپریل کو پاکستان نے جوہری ہتھیار لیجانے کی صلاحیت کے حامل بیلسٹک میزائل حتف چہارم کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔