مصر:صدراتی انتخاب کے لیے ووٹنگ شروع

مصر کے بیرون ملک مقیم شہریوں نےصدر حسنی مبارک کی اقتدار سے علیحدگی کے بعد ہونے والے پہلے صدارتی انتخابات میں ووٹ ڈالنے شروع کر دیئے ہیں۔

مصر نے دوسرے ممالک میں مقیم اپنے شہریوں کو ووٹ کا حق دیا ہے۔

مصر میں صدارتی انتخاب کے لیے ووٹنگ تیئس اور چوبیس مئی کو ہو گی۔

مصر کے الیکشن کمشن کے اہلکاروں کے مطابق بیرون ملک مقیم ایک کروڑ مصری شہریوں میں سے صرف چند لاکھ نے اپنا ووٹ رجسٹر کروایا ہے۔