چین: طوفانی بارشوں سے چالیس افراد ہلاک

چین کے شمال مشرقی صوبے گانسو میں طوفانی بارشوں سے کم از کم چالیس کے قریب افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

چین کے سرکاری خبر رساں ادارے زنہوا نیوز کے مطابق جمعرات کو آنے والے طوفان کے بعد سے اب بھی اٹھارہ کے قریب افراد لاپتہ ہیں۔

طوفانی بارشوں کے نتیجے میں تین لاکھ پچاس ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں سے تیس ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنا پڑا ہے۔