شام:’ فوج کی فائرنگ سے اکیس افراد ہلاک‘

شام میں اطلاعات کے مطابق صوبہ حلب کے شہر خان شیخون میں شامی سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے کم از کم اکیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

شام میں حقوق انسانی پر نظر رکھنے والی ایک تنظیم کے مطابق شامی فوج نے ایک جنازے میں شریک افراد پر اس وقت فائرنگ جب وہاں اقوام متحدہ کے مبصرین کی ٹیم بھی موجود تھی۔

اقوام متحدہ کے سات مصبرین اس واقعے میں محفوظ رہے ہیں تاہم ان کی گاڑی کو نقصان پہنچا ہے۔

مبصرین میں سے ایک نے بتایا ہے کہ’ ان کی ٹیم وہاں نگرانی کے مشن پر تھے کہ اس دوران وہ فائرنگ کی آوازیں آئیں اور ساتھ ہی دھماکہ ہو گیا جس میں ان کی گاڑی کو نقصان پہنچا۔