فی شیئر کی قیمت اڑتیس ڈالر ہوگی: فیس بک

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے کہا ہے کہ کمپنی کے فی شیئر یا حصص کی قیمت اڑتیس ڈالر ہو گی اور ان کی خرید و فروخت جمعہ سے امریکی شہر نیویارک میں شروع ہو جائے گی۔

فی شیئر کو اس قیمت پر فروخت کرنے سے کمپنی کی مالیت ایک سو چار ارب ڈالر ہو جائے گی۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے کے شروع میں فیس بک نے طے شدہ تعداد سے پچیس فیصد زیادہ شیئرز کو فروخت کرنے کا اعلان کیا تھا۔