’ٹیم چننا سلیکٹرز کا کِھلانا کپتان کا کام‘

پاکستان کی قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ انہیں سلیکٹرز کی منتخب کردہ ٹیم پر پورا اعتماد ہے۔

سری لنکا کے خلاف سیریز کی تیاری کے لیے قذافی سٹیڈیم میں لگائے گئے کیمپ کے دوسرے روز محمد حفیظ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں جو پندرہ رکنی سکواڈ دیا گیا ہے اس کے تمام کھلاڑی فٹ ہیں اور وہ ان سے مطمئن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سلیکٹرز کام ٹیم منتخب کرنا جبکہ کپتان کا اس ٹیم کو میدان میں کھلانا ہے۔