سندھ: 90 دن میں بلدیاتی انتخابات کا حکم

سندھ ہائی کورٹ نے صوبائی حکومت کو نوے دن کے اندر بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم جاری کیا ہے، اور الیکشن کمیشن کو اس بارے میں انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس فیصل عرب اور جسٹس ندیم احمد پر مشتمل بینچ نے سکھر کے سابق ناظم سید ناصر شاہ کی درخواست پر یہ فیصلہ سنایا ہے۔

اس درخواست میں جنرل پرویز مشرف کی جانب سے دو ہزار دس میں متعارف کرائے گئے بلدیاتی نظام کو تحلیل کرنے کے اقدام کو چیلینج کیا گیا تھا۔ درخواست گذار کا موقف ہے کہ بلدیاتی انتخابات کو موخر رکھنا بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔