اٹلی: برندیسی میں سکول کے باہر بم دھماکہ

اٹلی کے جنوبی شہر برندیسی میں ایک سکول کے باہر بم دھماکہ ہوا ہے جس میں کم از کم ایک لڑکی ہلاک اور دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔

دھماکہ صبح پونے آٹھ بجے پیش آیا جب طلباء سکول پہنچ رہے تھے۔

پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے اور دھماکے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

زخمی ہونے والوں میں کم از کم ایک شخص کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

بی بی سی کے ایلن جانسٹن کا روم سے کہنا تھا کہ اس وقت واضح نہیں کہ اس واقعے کا ذمہ دار کون ہے یا اس کی کیا وجوہات ہو سکتی ہیں۔