پاکستان، ٹوئٹر پر عائد پابندی ختم کر دی گئی

پاکستان میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر تک رسائی پر عائد پابندی ختم کر دی گئی ہے۔

حکومت نے پابندی لگانے اور بعد میں اسے ختم کرنے کے فیصلے کی وجوہات نہیں بتائی ہیں۔

اتوار کو ٹوئٹر تک رسائی پر عائد کی گئی پابندی چند گھنٹے ہی رہی۔

اس سے پہلے سنہ دو ہزار دس میں پاکستان میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کو بھی عارضی طور پر بند کر دیا گیا تھا۔