لبنان میں شام کے معاملے پر جھڑپیں، دو ہلاک

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہونے والی جھڑپوں میں کم سے کم دو افراد ہلاک اور اٹھارہ زخمی ہو گئے ہیں۔

یہ جھڑپیں سنّی فرقے کے حامیوں اور شام مخالفیں کے درمیان ہوئیں۔ جھڑپوں کا آغاز اتوار کے روز ایک شام مخالف شیخ کو گولی مار کر ہلاک کیے جانے کے بعد ہوا۔

ہمسایہ ملک شام میں گذشتہ برس مارچ سے شروع ہونے والے تنازعے کے بعد سے لبنان میں یہ تشدد کا یہ پہلا واقعہ ہے۔

بیروت میں بی بی سی کے نامہ نگار جم موئر کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ظاہر کرتا ہے کہ شام کے معاملے پر لبنان کے عوام کس قدر بٹے ہوئے ہیں۔