الہ آباد میں دھماکہ، متعدد ہلاک

ریاست اترپردیش کے شہر الٰہ آباد کے علاقے کیریلی میں ایک دھماکہ ہوا ہے جس میں متعدد افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔

دھماکہ ایک مصروف بازار میں ہوا ہے اور پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق الٰہ آباد کا علاقہ کیریلی مسلم اکثریت والا علاقہ ہے۔

دھماکے سے متعلق مختلف خبریں آرہی ہیں حالانکہ انکی تصدیق ہونا باقی ہے۔