امریکی فوجی بم دھماکے کی سازش کا مجرم

امریکہ میں ایک فوجی کو ریاست ٹیکساس میں واقع ایک فوجی اڈے پر بم نصب کرنے کی سازش کا مجرم قرار دیا گیا ہے۔

استغاثہ کا کہنا ہے کہ بائیس سالہ نصر جیسن عبدو عراق اور افغانستان میں شہری ہلاکتوں کا بدلہ فورٹ ہوڈ کے فوجی اڈے پر موجود امریکی فوجیوں سے لینا چاہتے تھے۔

استغاثہ کے مطابق اڈے کے قریب واقع ہوٹل میں نو مسلم نصر کے کمرے سے بم بنانے کا سامان، ہدایات اور دیگر ہتھیار برآمد ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ فورٹ ہوڈ وہی فوجی اڈہ ہے جہاں سنہ دو ہزار نو میں ایک مسلمان فوجی نفسیات دان میجر ندال حسن نے فائرنگ کر کے تیرہ افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔