شمالی وزیرستان: ڈرون حملہ، تین ہلاک

پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان کے صدر مقام میران شاہ میں حکام کے مطابق شہر کے اندر بازار میں امریکی جاسوس طیارے نے ایک بیکری کے اوپر دوسری منزل پر کمرے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔

حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں دو عرب باشندے اور ایک کا ایک پاکستانی دوست شامل ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ امریکی جاسوس طیارے سے دو میزائل داغے گئے جس کے نتیجے میں بیکری کے اوپر دوسری منزل پر دو کمرے مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔