گیاری: ایک فوجی کی لاش برآمد

پاکستان میں وادیِ سیاچن کے گیاری سیکٹر میں جاری فوج کے ریسکیو آپریشن کے دوران ایک فوجی کی لاش ملی ہے۔

گیاری سیکٹر میں آٹھ اپریل کو برفانی تودہ گرنے سے وہاں پر موجود فوجی بٹالین کے ایک سو انتالیس اہلکار ملبے تلے دب گئے تھے۔

اِن اہلکاروں کو نکالنے کے لیے پاکستانی فوج کا ریسکیو آپریشن پچاس روز سے جاری تھا۔

فوجی زرائع کے مطابق، جائے حادثہ سے ملنے والی پہلی لاش کو وادیِ گوما کے ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

گیاری سیکٹر کے ریسکیو آپریشن کی نگرانی کا مرکز گوما کے فوجی ہیڈکوارٹر میں ہے۔