کہوٹہ: بس حادثے میں پچیس افراد ہلاک

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر راولپنڈی سے چند میل کی مسافت پر کہوٹہ کے قریب ایک مسافر بس کھائی میں جا گری ہے جس کے نتیجے میں پچیس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

ڈان اخبار کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب پیر کی صبح چکوال جانے والی یہ مسافر بس ایک سو فٹ گہری کھائی میں جا گری۔ بس میں نوے افراد سوار تھے۔

تاہم حادثے کے بعد راولپنڈی سے امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔