کوئٹہ میں بم دھماکہ، چھ افراد ہلاک

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ایک بم دھماکے میں چھ افراد ہلاک اور تیس زخمی ہوئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں چار بچے شامل ہیں۔ دھماکہ ایک مدرسے کے سامنے ریڑی میں ہوا ہے۔

کوئٹہ سے بی بی سی کے نامہ نگار ایوب ترین کے مطابق جمعرات کو کوئٹہ کے سیٹلائٹ ٹاؤن میں ایک مدرسے کے سامنے کھڑی ریڑی میں نصب بم سے زور دار دھماکہ ہوا ہے جس میں آخری اطلاع تک دوافراد ہلاک اور پندرہ زخمی ہوئے ہیں۔

دھماکے میں ہلاک و زخمی ہونے والوں میں زیادہ ترمدرسے کے طالب علم میں ہیں۔

دھماکے کے بعد ہلاک و زخمیوں کو فوری طور پرسول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیاگیا۔ جہاں سے شدید زخمیوں کو کمبائنڈ ملٹری ہسپتال سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کردیاگیا۔