پشاور: چارسدہ روڈ پر دھماکہ، پانچ ہلاک

پشاور میں چارسدہ روڈ پر ہونے والے ایک دھماکے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہوگئے ہیں۔

تھانہ داؤد زئی کے ایک افسر میراہ جان نے بی بی سی اردو کو بتایا کہ دھماکے میں ایک مسافر بس کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

پولیس افسر کے مطابق یہ بس سول سیکرٹیریٹ میں کام کرنے والے سرکاری ملازمین کو پشاور سے چارسدہ لے جا رہی تھی کہ گل بیلہ کے مقام پر بم کا نشانہ بنی۔

تاہم ان کا کہنا تھا کہ تاحال یہ واضح نہیں کہ یہ بم بس میں نصب تھا یہ اسے سڑک کنارے چھپایا گیا تھا۔