’درعا پر گولہ باری سے سترہ ہلاک‘

شام میں حزب اختلاف کے کارکنوں کا دعوی ہے کہ جنوبی شہر درعا پر سکیورٹی فورسز کی گولہ باری میں کم سے کم سترہ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

دمشق میں بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ انہوں نے شہر کے نواح سے دھوئیں کے بادل اٹھتے دیکھے ہیں اور اطلاعات ہیں کہ وہاں ایک بجلی گھر پر حملہ ہوا ہے۔

ادھر روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروو نے کہا ہے کہ شام کی صورتحال پر روس کی تشویش بڑھتے جا رہی ہے لیکن وہ مسئلے کے حل کے لیے طاقت کے استعمال کی اجازت نہیں دے سکتا۔