کینیا کے سکیورٹی وزیر ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک

کینیا کے داخلی سکیورٹی کے وزیر جارج سیٹوٹی ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔

حادثے کے وقت ہیلی ہیلی کاپٹر میں جارج سیٹوٹی اور ان کے نائب کے علاوہ چھ افراد سوار تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر نیروبی کے قریب گر کر تباہ ہوا۔

تاحال حادثے کی تفصیلات اور وجوہات کے بارے میں کوئی سرکاری تصدیق سامنے نہیں آئی ہے۔