ارسلان کیس: ’مواد دیکھ کر دکھ ہوا‘

بیرسٹر اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ جو مواد ملک ریاض نے ڈاکٹر ارسلان افتخار کے بارے میں دکھایا ہے اس کو دیکھ کر دکھ ہوا۔

یہ بات انہوں نے پیر کو لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ جو مواد دکھایا گیا ہے وہ بظاہر ارسلان کا فعل لگتا ہے۔

انہوں نے تردید کی کہ ان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہے۔ یاد رہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اعتزاز احسن کے نام سے ایک ٹوئٹ کیا گیا جس میں کہا گیا کہ ان کو ملک ریاض نہ مواد نہیں دکھایا تھا۔

اعتزاز احسن نے کہا کہ نہ تو ان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہے اور نہ ہی انہوں نے ٹوئٹ کیا۔