میمو کمیشن نے یہی رپورٹ دینی تھی: عاصمہ

متنازع میمو مقدمے میں سابق سفیر حسین حقانی کی وکیل عاصمہ جہانگیر نے کہا ہے کہ کمیشن نے یہی رپورٹ دینی تھی۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کمیشن کیسے کسی کو غدار قرار دے سکتی ہے۔ ’کمیشن ہوش کے ناخن لے۔‘

انہوں نے کہا کہ ان کو جب عدالت کا نوٹس موصول ہو گا تو وہ عدالت کے سامنے پیش ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ عدالت کو آج ہی سماعت کرنے کی کیا ضرورت تھی۔

عاصمہ جہانگیر کا کہنا تھا کہ کمیشن خود ہی مدعی اور منصف بن گیا۔ انہوں نے کہا کہ رپورٹ پہلے وکلاء کو دی جانی چاہیے تھی۔