عراق: بم دھماکوں میں متعدد افراد ہلاک

عراق میں حکام کا کہنا ہے کہ بغداد اور حلہ شہر میں ہونے والے متعدد بم دھماکوں میں کم از کم پچیس افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔

حکام کے مطابق حلہ شہر میں ایک ریستوران کے قریب دو کار بم دھماکے ہوئے ہیں۔

پہلے کار بم دھماکے میں کم از کم چھ افراد ہلاک اور بیس زخمی ہو گئے۔

اس کے تھوڑی دیر بعد ہونے والے دوسرے کار بم دھماکے میں مزید سات افراد ہلاک ہو گئے۔

عراق کی وزارتِ داخلہ کے مطابق بغداد میں پانچ بم دھماکے اور فائرنف کے دو واقعات پیش آئے ہیں۔