ایلن سٹینفورڈ کو ایک سو دس سال قید کی سزا

معروف امریکی کاروباری شخصیت ایلن سٹینفورڈ کو ایک ’پونزائی‘ (فراڈ) سکیم چلانے کے جرم میں ایک سو دس سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

ایلن سٹینفورڈ کی جعلسازی کی سکیم کا حجم سات ارب ڈالر تک تھا۔امریکی تاریخ کی یہ سب سے بڑی فراڈ کی سکیموں میں سے ایک ہے۔

مقدمے میں ایلن سٹینفورڈ نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے عدالت سے کہا کہ انہوں نے کسی کو دھوکہ نہیں دیا۔

ٹیکسس سے تعلق رکھنے والے بینکار ایلن سٹینفورڈ کو شہرت اس وقت ملی جب انہوں نے برطانیہ اور کیرابیئن کے علاقے میں کرکٹ ٹورنامٹنوں کی سرمایہ کاری کرنا سروع کی۔

تاہم جب ان کا برطانیہ میں ایک ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کا منصوبہ پایہِ تکمیل تک نہ پہنچ سکا تو ان کو مالی مشکلات ہونے لگیں جس دوسری جانب امریکی حکام ان کی مالی معملات کی تفتیش شروع کر دی تھی۔