بھارت: دماغی بخار سے ڈیڑھ سو بچے ہلاک

بھارت کی ریاست بہار میں انسفلائٹس یعنی دماغی بخار سے گزشتہ اٹھارہ دنوں میں کم از کم ڈیڑھ سو بچوں کی ہلاکت ہو چکی ہے۔

اطلاعات کے مطابق فی الوقت ریاست کے دس اضلاع میں دماغی بخار کی بیماری پھیلی ہوئی ہے اور اس بخار سے متاثر تقریبا تین سو افراد کو مختلف ہسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔

انسیفلائٹس کی علامت والے اس دماغی بخار سے سب سے زیادہ اموات مظفر پور، پٹنہ اور گیا کے ہسپتالوں میں ہوئی ہیں۔ کیونکہ زیادہ تر ان شہروں میں دماغی بخار کے مریض زیرِ علاج ہیں۔

مظفر پور کے میڈیکل کالج میں انتیس، کیجریوال ہسپتال میں ستا ون، پٹنہ میڈیکل کالج میں چھیالیس اور گیا میڈیل کالج میں گیارہ بچوں کی اموات ہوئی ہیں۔