ترکی: جیل میں آگ لگنے سے تیرہ قیدی ہلاک

ترکی میں حکام کا کہنا ہے کہ ایک جیل میں آگ لگنے سے تیرہ قیدی ہلاک اور پانچ جھلس گئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کا واقعہ ملک کے جنوب مشرقی صوبے سنلیآفا میں واقع ایک جیل میں پیش آیا۔

حکام کے مطابق آگ اس وقت لگی جب قیدی سونے کی تیاری کر رہے تھے۔

حکام کے مطابق ہلاکتیں دم گھٹنے کے سبب ہوئی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ جیل میں ایک ہزار قیدی موجود تھے اور آگ پر جیل کے دوسرے حصوں تک پہنچنے سے پہلے قابو پا لیا گیا۔

.