مصر، صدر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ کا آغاز

مصر میں صدارتی انتخابات کے لیے اتوار کو دوسرے اور آخری روز بھی ووٹنگ جاری ہے۔

صدارتی انتخابات میں مصری عوام پہلی بار آزادانہ طور پر اپنے صدر کا انتخاب کریں گے۔

اتوار کو مصر میں اسلامی جماعت اخوان المسلمین نے ملک کی پارلیمان کو تحلیل کیے جانے کو غیر قانونی قرار دیا ہے اور اس اقدام کو جمہوریت مخالف قرار دیتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے انقلاب کا تحفظ کریں۔

صدارتی انتخابات میں سابق صدر حسنی مبارک کے آخری وزیر اعظم احمد شفیق کا مقابلہ اخوان المسلمین کی فریڈم اینڈ جسٹس پارٹی کے سربراہ محمد مرسی کے ساتھ ہے۔

مصری افواج کی سپریم کونسل نے یقین دلایا ہے کہ ان انتخابات میں جو بھی جیتے گا یکم جولائی تک اس کے حوالے اقتدار کردیا جائے گا۔

ووٹنگ کے حتمی نتائج کا اعلان اکیس جون کو کیا جائے گا۔ تاہم غیر حتمی نتائج ووٹنگ کے عمل کے ختم ہونے کے چوبیس گھنٹے بعد آ جائیں گے۔