بنگلہ دیش: جماعتِ اسلامی کے رہنما گرفتار

بنگلہ دیش میں پولیس نے جماعتِ اسلامی کے سینیئر رہنما میر قاسم علی کو چالیس برس قبل ملک کی آزادی کی تحریک کے دوران جنگی جرائم میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔

وہ ملک کی سب سے بڑی اسلامی جماعت کے ساتویں رہنما ہیں جنہیں جنگی جرائم کے لیے بنگلہ دیشی ٹربیونل کے حکم پر حراست میں لیا گیا ہے۔

گرفتار کیے جانے والے تمام رہنما جنگی جرائم کے الزامات سے انکار کرتے ہیں۔

ان کا الزام ہے کہ یہ گرفتاریاں بنگلہ دیشی حکومت کی حزبِ اختلاف کے رہنماؤں کے خلاف چلائی گئی مہم کا حصہ ہیں۔