شہزادہ سلمان نئے سعودی ولی عہد مقرر

گزشتہ ہفتے شہزادہ نائف کی وفات کے بعد سعودی عرب کے فرما رواں شاہ عبد اللہ نے اپنے سوتیلے بھائی شہزادہ سلمان کو سعودی عرب کا نیا ولی عہد مقرر کر دیا ہے۔

اس تقرری کے اعلان میں کہا گیا ہے کہ شہزادہ سلمان اس عہدے کے علاوہ اپنا حالیہ عہدہ بطور وزیرِ دفاع بھی رکھیں گے۔

دوسری جانب ان کے چھوٹے بھائی شہزادہ احمد کو وزیرِ داخلہ مقرر کیا گیا ہے جو کہ شہزادہ نائف کے اس عہدے میں کافی سالوں سے نائب تھے۔