کرد باغیوں کا حملہ، سات ترکی فوجی ہلاک

اطلاعات کے مطابق کرد باغیوں کے ایک حملے میں کم از کم سات ترکی فوجی ہلاک اور پندرہ زخمی ہو گئے ہیں۔

کرد باغیوں نے یہ حملہ جنوب مشرقی صوبے ہکاری میں کیا۔

ترک فوج کا کہنا ہے کہ خدشہ ہے کہ یہ باغی شمالی عراق سے ترکی میں داخل ہوئے تھے۔

ایک اطلاع کے مطابق ترکی کی بری فوج اور ہیلی کاپٹرز حملہ اوروں کو تلاش کر رہے ہیں۔