اینٹونس سماراس یونان کے نئے وزیراعظم

یونان کی نئی جمہوری جماعت کے رہنما اینٹونس سماراس نے ملک کے نئے وزیرِ اعظم کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔

یونان کے نئے وزیرِاعظم اینٹونس سماراس سوشلسٹ جماعت پاسوک اور دی ڈیموکریٹک لیفٹ پارٹی کے ہمراہ مخلوط حکومت تشکیل دیں گے۔

اینٹونس سماراس نے یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں ایک تقریب میں اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔

واضح رہے کہ اس جماعت نے یونان میں اتوار کو ہونے والے اننتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔