ممبئی، سرکاری عمارت میں زبردست آگ

بھارت کی ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کے جنوبی علاقے میں واقع وزارت کی ایک عمارت میں لگي آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔

عمارت کی چوتھی منزل پر آگ لگي تھی جس پر قابو پانے کے لیے آگ بجھانے والا عملہ جب تک پہنچتا اس وقت تک عمارت کو کافی نقصان پہنچ چکا تھا۔

اطلاعات ہیں کہ اب کچھ حد تک قابو پالیا گيا ہے لیکن سرکاری دستاویزات کے جل جلنے کا خدشہ ہے۔

اطلاعات کے مطابق عمارت کی بالائی منزل پر اہم سرکاری کاغذات رکھے ہوئے تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ عمارت کی بالائی تین منزلیں تقریبا جل گئی ہیں۔ آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے اس علاقے کو پوری طرح سے خالی کرایا گيا۔