’نئے وزیراعظم کے ساتھ کام جاری رکھیں گے‘

امریکہ نے پاکستان میں نئے وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے انتخاب پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ نئے وزیر اعظم کے ساتھ کام جاری رکھیں گے۔

جمعہ کو امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں امریکی محمکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں ایک صحافی کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلی بات کہ ہم (امریکہ) اس بات پر خوش ہیں کہ پاکستان میں قیادت کا تنازع حل ہوگیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ’ ظاہر ہے کہ ہم ان معاملات کے لیے کوششیں جاری رکھیں جو ہم پاکستان کے ساتھ طے کرنا چاہتے ہیں۔‘