افغانستان: طالبان کا ہوٹل پر حملہ

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں حکام کے مطابق طالبان نے جمعہ کی صبح ایک ہوٹل پر حملہ کر کے کئی افراد کو یرغمال بنا لیا۔

حکام کے مطابق مسلح حملہ آوروں نے بھاری ہتھیاروں کی مدد سے ایک ہوٹل پر حملہ کیا۔

حملہ آوروں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں کم سے کم دو افراد ہلاک ہو گئے۔

اطلاعات کے مطابق یرغمالیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں تاہم بعد میں اٹھارہ افراد کو رہا کر دیا گیا۔