دمشق میں حماس کے رہنماء قتل

فلسطین کی جماعت حماس نے کہا ہے کہ شام کے دارالحکومت دمشق میں اس کے ایک رہنما کو اس کے گھر میں گھس کی قتل کر دیا گیا ہے۔

حماس نے اپنی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا ہے کہ کچھ نامعلوم افراد نے بدھ کی رات كمال غناجہ کے گھر میں داخل ہو کر انہیں قتل کر دیا ہے۔

حماس کے کچھ اہلکارروں نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ كمال غناجہ کو اسرائیل کی انٹیلیجنس ایجنسی موساد نے قتل کیا ہے۔

البتہ حماس نے اپنے بیان میں اسرائیل پر براہ راست الزام عائد نہیں کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ اس معاملے کی تحقیق کرے گا۔

اسرائیل کے وزیر دفاع ایہود براک نے فلسطینی رہنماء کی ہلاکت میں موساد کے ملوث ہونے کی تردید یا تصدیق کرنے سے انکار کیا ہے۔