’حقانی نیٹ ورک کو دہشتگرد گروہ قرار دیں‘

امریکی کانگریس میں پاکستان کے قبائلی علاقوں اور افعانستان میں فعال شدت پسند گروہ حقانی نیٹ ورک کو دہشت گرد گروہ قرار دلوانے کے لیے ایک مسودہ قانون پیش کیا گیا ہے۔

یہ قانونی بل امریکی نمائندگان کے ایوان کی ہاؤس انٹیلیجنس کمیٹی کے سربراہ مائیک روجرز اور ان کے دو ساتھیوں کی جانب سے پیش کیا گیا ہے۔

بل متعارف کرواتے ہوئے مائیک روجرز نے کہا کہ امریکی پارلیمان کے دونوں ایوانوں میں ریپبلکنز اور ڈیموکریٹس اس بات پر متفق ہیں کہ حقانی نیٹ ورک ایک تشدد پر یقین رکھنے والی تنظیم ہے اور یہ امریکی سلامتی کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے۔