خیبر ایجنسی میں تین نامعلوم لاشیں برآمد

سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقے خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ سے تین نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

سپاہ اور کاریگر کے مقامات سے ملنے والی ان لاشوں کی تاحال شناخت نہیں کی جا سکی ہے۔

سکیورٹی اہلکاروں کے مطابق گزشتہ روز سکیورٹی قافلے پر حملے کے بعد شدت پسندوں کے ساتھ جھڑپیں ہوئی تھیں جن میں تین افراد کی ہلاکت کی اطلاعات تھیں۔

ان کے مطابق یہ لاشیں ممکنہ طور پر انہیں شدت پسندوں کی ہو سکتی ہیں۔

اس کے برعکس مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ملنے والی لاشوں کی تعداد چھ ہے اور یہ سب مقامی افراد ہی ہیں۔