سپریم کورٹ: دوہری شہریت کیس کی سماعت

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ ارکان پارلیمان کی دوہری شہریت سے متعلق دائر درخواستوں کی سماعت کر رہا ہے۔

پاکستان کے سرکاری ٹیلی ویژن پی ٹی وی کے مطابق منگل کو سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے حزب اختلاف کی جماعت مسلم لیگ نون کے رکنِ قومی اسمبلی ملک جمیل اعوان کی رکنیت معطل کر دی ہے۔

رکن پارلیمان ملک جمیل اعوان نیدرلینڈ کی شہریت کا اعتراف کر چکے ہیں۔

اس سے پہلے پیر کو سماعت کے موقع پر وزیر اعظم کے مشیر برائے داخلہ امور رحمان ملک پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت کے بارہا کہنے کے باوجود اتنا عرصہ گزرنے کے بعد بھی انہوں نے برطانوی شہریت چھوڑنے کی دستاویز عدالت میں جمع نہیں کراوئیں۔

عدالت کا کہنا تھا کہ ملک کے اہم عہدوں پر ایسے افراد کو تعینات نہیں کیا جاسکتا جنہوں نے کسی دوسرے ملک کی وفاداری کا حلف اٹھایا ہو۔