اناج کی زیادہ پیداوار پر کیڈیلیک گاڑی کا تحفہ

ترکمانستان کے ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر نے اس علاقے کی حکومت کو کیڈیلیک گاڑی تحفے میں دی ہے جس علاقے میں اناج کی پیداوار سب سے زیادہ ہوئی ہے۔

ترکمانستان کی اخبار نیوٹرل ترکمانستان کے مطابق یہ تحفہ لباپ صوبے کی حکومت کو دیا گیا ہے۔ صوبے کی حکومت کو امریکی لگژری گاڑی کیڈیلیک ایسکلیڈ دی گئی ہے۔

ترکمانستان کے صدر سنہ دو ہزار سات سے ملک کے صدر ہیں اور ان کو ملک پر پورا کنٹرول حاصل ہے۔ وہ اپنے مہنگے تحائف کے حوالے سے بہت مشہور ہیں۔

سنہ دو ہزار دسم میں بھی انہوں نے حکم دیا تھا کہ ریجنل اور ضلعی گورنروں کو مرسڈیز گاڑیاں دی جائیں۔