’ممبئی حملوں میں کسی پاکستانی ادارے کا ہاتھ نہیں‘

پاکستان نے ممبئی پر سن دو ہزار آٹھ کے حملوں کی مشترکہ تفتیش کی پیش کش دہرائی ہے لیکن ساتھ ہی کہا ہے کہ اس حملے میں کسی سرکاری ادارے کا کوئی ہاتھ نہیں تھا۔

اپنے بھارتی ہم منصب رنجم متھائی سے دو روزہ مذاکرات کے اختتام پر پاکستان کے خارجہ سیکریٹری جلیل عباس جیلانی نے دلی میں کہا کہ حملوں کے سلسلے میں بھارت کو جو بھی معلومات حاصل ہوئی ہے’ وہ پاکستان کو بھی فراہم کی جانی چاہیے اور ہم اس کی تفتیش کریں گے۔ ہم پورے معاملے کی مشترکہ تفتیش کے لیے بھی تیار ہیں لیکن الزام تراشی سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔‘