اینڈی مرے ومبلڈن کے فائنل میں

برطانوی ٹینس کھلاڑی اینڈی مرے جو ولفرائیڈ سونگا کو ومبلڈن کے سیمی فائنل میں شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔

اینڈی مرے 74 سال بعد پہلے برطانوی کھلاڑی ہیں جو ومبلڈن کے فائنل میں پہنچے ہیں۔

اینڈی نےسونگا کو چھ تین، چھ چار، تین چھ اور سات پانچ سے شکست دی۔ یہ مقابلہ دو گھنٹے سینتالیس منٹ جاری رہا۔